• news

ایشیائی بنک اریگیشن نظام کی بہتری کیلئے 275 ملین ڈالر قرضہ دیگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب کے خوشاب اور جہلم کے اضلاع میں زرعی پیداوار میں اضافہ اور ایریگیشن نظام کو بہتر بنانے کے لئے 275 ملین ڈالر قرضہ کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے سے 3 لاکھ 84 ہزار افراد استفادہ کرینگے۔ بینک کے آبی وسائل کے ماہر ناکاکو نے بیان میں کہا کہ اے ڈی بی کے منصوبے سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور فوڈ سیکورٹی بڑھے گی۔ اس منصوبے کے تحت جلال پور ایریگیشن منصوبہ زیرعمل آئے گا۔ اور اس بارانی علاقوں کی 68 ہزار ایکڑ زمین کے لئے دریائے جہلم سے پانی حاصل کیا جائے گا۔ 117 کلو میٹر طویل نہر تعمیر کی جائے گی۔ 97 کلومیٹر مددگار نہر اور 485 آبی گزرگاہیں بنائی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن