سندھ ہائیکورٹ: سنی تحریک کے مبینہ دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیل منظور، ملزموں کو رہا کرنے کا حکم
کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ کے اپیلیٹ بینچ نے سنی تحریک کے مبینہ دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو اپنے فیصلے میں عدالت نے لکھا ہے کہ ماتحت عدالت کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں تھا اور اس میں غلطیاں کی گئی ہیں۔