• news

بلیک فرائیڈے: کس قانون سے حکومت کو پالیسی تبدیل کرنے کا حکم دے سکتے ہیں: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بلیک فرائی ڈے منانے کے خلاف دائر درخواست کو نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اس بارے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے مقامی شہری کی درخواست پر سماعت کی جس میں بلیک فرائیڈے منانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کس قانون کے تحت حکومت کو انکی پالیسی تبدیل کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ درخواست گزار شہری نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں مغربی ثقافت بڑھ رہی ہے اور بلیک فرائیڈے منایا جا رہا ہے جس کا مذہب میں کوئی تصور نہیں ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کو اس معاملے کی سنگینی سے جائزہ لینے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار نے تجویز دی کہ بلیک فرائیڈے کی جگہ شہریوں کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کیلئے بلیک فرائیڈے کی جگہ کوئی اور نام استعمال کیا جائے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سرکاری سطح پر بلیک فرائیڈے منانے پر پابندی عائد کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن