;;پنجاب پولیس کو فائرنگ نہ کرنے کے احکامات دئیے گئے
لاہور (میاں علی افضل سے) راولپنڈی فیض آباد میں دھرنا ختم کرانے اور مظاہرین کو پرامن منتشر کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے گئے۔ شہباز شریف کے بااعتماد افسروں کو اہم سیٹوں پر تعینات کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس صرف آنسو گیس اور لاٹھی چارج تک محدود رکھا گیا اور فائرنگ نہ کرنے احکامات دئیے گئے جس کی وجہ سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں مظاہروں اور احتجاج میں جانی نقصان کو روکا جا سکا اور تھانوں، اہلکاروں اور عمارتوں پر حملوں کے باوجود پولیس کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی اور حالات کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری رہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری کوآرڈی نیشن ٹو چیف منسٹر پنجاب کو راولپنڈی کا کمشنر تعینات کیا گیا اس کے ساتھ پولیس کو بھی کسی صورت فائرنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کو بھی مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کرنے کیلئے ا قدامات کی ہدایت کی گئی۔ ضلعی سطح پر اقدامات کیساتھ ساتھ صوبائی سطح پر بھی امن و امان کے قیام کیلئے اقدامات کئے گئے۔ تمام اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو کسی صورت فائرنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ہدایت