فیض آباد میں عوامی سہولت کیلئے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ا نتظامیہ ذمہ دار ہے مریم اورنگزیب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیض آباد میں عوامی سہولت کیلئے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ا نتظامیہ ذمہ دار ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا اسلام آباد انتظامیہ ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہے۔ فیض آباد میں عوامی سہولت کیلئے عدالتی حکم پر عملدرآمد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا انتظامیہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کو یقینی بنانے کی پابند ہے۔