• news

اب حکومت سے کھلی جنگ ہوگی: حامد رضا، آج ہڑتال کی کال، دھرنا ختم نہیں ہوگا: آصف جلالی

لاہور (سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے آج اتوار 26 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے پروانوں کی شہادتوں کے بعد حکمرانوں کو ایک لمحہ بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا اہل سنت حکومت کے خاتمے تک سڑکوں پر رہیں گے قادیانیت نواز حکمرانوں کی ضد نے پورے ملک کا امن دا¶ پر لگا دیا ہے حکمرانوں نے پرامن دھرنے کے خلاف ریاستی طاقت کا اندھا اور وحشیانہ استعمال کرکے اللہ کے عذاب کو دعوت دی ہے ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی کی جاتی تو دھرنے اور مظاہروں کی نوبت نہ آتی ایک وزیر کی خاطر قیمتی جانیں ضائع کی گئی ہیں، اب ہماری حکومت سے کھلی جنگ ہوگی۔ ادھر چیئرمین تنظیم اتحاد الامت محمد ضیاءالحق نقشبندی نے چیئرنگ کراس پر پریس کانفرنس میں کہا کہ آج اتوار اور کل پیر ملک گیر سطح پر تمام عاشقان مصطفیٰ، انجمن تاجران سے اپیل کرتے ہیں کہ پرامن ہڑتال کریں مذاکرات کی میز سے حکومت نے راہ فرار اختیار کی ہے حکومت کی طرف سے تین دن سے بھوکے پیاسے عاشقان رسول پر تشدد کرنا سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ عدالتی فیصلہ پر عمل کے ابھی دو دن باقی تھے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد حکومت ہوش کرے پاکستان کسی نئے سانحہ کا متحمل نہیں ہے آپریشن کے اثرات مسلم لیگ ن کو ہمیشہ محسوس کرنے پڑیں گے وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی فوری طور پر برطرف کیا جائے ہم تک شہداءکی تعداد 10 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس موقع پر علامہ رضائے مصطفیٰٰ نقشبندی ، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ محمد نعیم جاوید نوری، مفتی محمد عمران حنفی، پیر بشیر احمد یوسفی، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا عبداللہ ثاقب، مولانا محمد اصغر نورانی، مفتی محمد ندیم، مولانا محمد نعیم عارف نوری، پیر محمد شفیق گیلانی، مولانا اعظم علی نعیمی، پیر معاذ المصطفیٰ قادری، مولانا محمد راحت قادری، قاری زوار بہادر، عمران الحسن فاروقی، مفتی طاہر تبسم اور دیگر شامل تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر زاہد حامد کی برطرفی کی بجائے شرکائے دھرنے پر حملہ ناقابل برداشت ہے لگتا ہے حکومت قربانی دینے کی خواہش رکھتی ہے۔ حکومت کیلئے بہتر ہے کہ وہ فوری طور پر دھرنے کی قیادت سے مذاکرات، مذاکرات اور مذاکرات کا عمل بحال کرے۔ علاوہ ازیں تنظیم اتحاد امت کے زیر اہتمام آل مسالک و مذاہب تحفظ ختم نبوت کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔ تحریک حرمت رسول پاکستان کے مرکزی قائدین نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاءپرلاٹھی چارج آنسو گیس کی شیلنگ اور بہیمانہ تشدد پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت خود ملک کو انارکی کی طرف لیکر جا رہی ہے سربراہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ڈاکٹر آصف اشرف جلالی نے کہا ہے کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کے ذمے داروں کو بے نقاب کرنے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا قانون تبدیلی میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا دی جائے۔
آصف جلالی

ای پیپر-دی نیشن