• news

دہشت گرد قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے: قمر الزماں بابر

لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئر مین قمر الزماں بابر نے کہا دہشت گرد قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ دہشت گردی کے نامور کو کچل کر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانا ہمارا مشن ہے اس راہ میں کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فو ج اور پھر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کیا ارشاد عالم شاد ، چودھری لئیق ، آغا شوکت ، امجد عبید مکرم شاہ نقوی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رنگ لائیںؒ گی۔ پاکستان کیلئے جان قربان کرنے والے قومی ہیرو ہیں۔ وطن عزیز کے ان بیٹوں کی شہادت ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ اجلاس میں خالد محمود ، اعجاز احمد، سید مبین شاہ ، امیر علی زیدی، نور حسین، وقار احمد، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن