• news

اسلام نے خواتین کو جو حقوق دئیے کسی معاشرے میں ان کی مثال نہیں ملتی: منسوب رحیمی

لاہور (پ ر) بانی مرتہم جامع مسجد مدرسہ حلیمہ سعدیہ چوہان روڈ مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کا تحفظ دین اسلا م کی تعلیمات کا حصہ ہے اور اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے، کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ کوئی بھی معاشرہ خواتین کو ان کے حقوق دئیے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا، مغرب نے آزادی کے نام پر خواتین کا استحصال کیا ہے اسلام نے ماں بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں خواتین کو احترا م دیا ہے اگر ہم اسلامی اصولوں کو اپنالیں تو معاشرے سے بے راہ روی ختم ہو جائے گی خواتین کے حقوق کی ادائیگی کیلئے ہم سب کو اپنی مذہبی سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن