• news

عدالتی نااہل کی حمایت کرنے والوں نے جمہوریت کا حلیہ بگاڑ دیا، رانا نثار راٹھ

رائیونڈ(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا راٹھ نے کہا کہ عدالتی نااہل شخص کی اسمبلی میں حمایت کرنے والوں نے جمہوریت کا حلیہ ہی بگاڑ دیا دوسروں کو جمہوریت مخالفت کا الزام دینے والے نے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کیا ان کا فیصلہ جمہوری روایات کے مطابق ہے حکمران فیل ہو چکے ہیں آئندہ الیکشن میں کامیابی پی ٹی آئی کی ہوگی کرپشن میں ملوث تمام افراد کا احتساب وقت کا تقاضا ہے اب نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے مفروروں کی پارٹی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن