• news

ملک کو کرپشن سے پاک کرنا عمران کا مشن ہے: عبدالکریم کلواڑ

لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنا ممبران کا مشن ہے بہت جلد اس میں کامیابی حاصل ہو جائیگی۔ لوٹ مار کرنے والوں کا انجام قریب آ پہنچا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ عمران خان کی جدوجہد سے عوام میں شعور بیدار ہوا۔ کرپٹ عناصر معاشرے پر بوجھ ہیں۔ بہت جلد انتخابات ہوں گے اور عوام ووٹ کی طاقت سے اس بوجھ کو اتار پھینکیں گے پاکستان کا مقدر غربت اور بدحالی نہیں۔ نیا پاکستان بن کر رہے گا جس میں عوام کو مکمل حقوق حاصل ہوںگے۔

ای پیپر-دی نیشن