ہمیں سیرت طیبہ کے مطابق زندگیاں بسر کرنی چاہئیں: ضیاء الحق نقشبندی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اتحاد امت پاکستان کی اپیل پر ملک گیر سطح پر یوم ’’فضیلت ربیع الاول ‘‘منایا گیا۔ مسجد الحسن میں خطبہ جمعہ سے چیئرمین تنظیم محمد ضیاء الحق نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع اولال مقدس مہینہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم سیرت طیبہ کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں اورجھوٹ ،غیبت ،چغلی ،رشوت،کینہ،حسد،بغض اوردیگر خرافات سے ہمیں بچنا چاہیے تاکہ مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکیں۔