مانگٹانوالہ: بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق‘ ڈرائیور فرار
مانگٹانوالہ (نامہ نگار) تیز رفتار بس نے موٹر سایکل سوار میاں بیوی کہ روند ڈالا۔ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے‘ بتایا جاتا ہے کہ پھول نگر کے رہاشی محمد ارشد اپنی بیوی بلقیس بی بی کے ہمراہ موٹر سایکل پر موڑ کھنڈا کی طرف آ رہے تھے سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد جاتے زخموں کی تاب نہ لاتے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔