• news

سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج شرجیل میمن کی عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) مبینہ طور پر 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن میں ملوث پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت خارج کیے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ اپیل میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ ہفتہ کے روز دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کے پاس اپیل کنندہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس لیے اس کی گرفتاری نیب قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اپیل کنندہ شرجیل میمن کے بطور وزیر چارج سنبھالنے کے پانچ روز کے بعد زینت جہاں نامی خاتون نے نیب کے پاس شکایت جمع کروائی تھی اور یہ شکایت صرف ٹرانسفر، پوسٹنگ اور خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق تھی۔ ایسی شکایت پر کرپشن کی تحقیقات کیسے کی جا سکتی تھیں؟ سپریم کورٹ حال ہی میں اسی ریفرنس کے ایک اور ملزم انعام اکبر کی بھی عبوری ضمانت منظور کر چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن