• news

.عافیہ ’’خواتین پر تشدد کی متاثرہ اور تشدد کے خلاف حمایت‘‘ کی منتظر ہے: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) حکمرانوںاور سرکاری حکام کی بے حسی کے باعث ’’خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے‘‘ اور ’’تشدد کے متاثرین کی حمایت میں بین الاقوامی دن‘‘ کے موقع پر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ پر بہیمانہ تشدد اور غیرقانونی قید کے5355 دن مکمل ہو گئے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ’’خواتین پر تشدد کے خلاف اور تشدد کے متاثرین کی حمایت‘‘ کے عالمی ایام کے موقع پرخواتین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عافیہ پر تشدد کے کئی عینی شاہدین عالمی سطح پر منظر عام پر آچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کو عافیہ جیسے تشدد کے متاثرین کے کیس منظر عام آنے کے بعد متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنا چاہئے۔ پاکستان کی معصوم اور مظلوم بیٹی عافیہ ’’خواتین پر تشدد کی متاثرہ اور تشدد کے خلاف‘‘ اقوام متحدہ کی حمایت کی منتظر ہے۔ عافیہ نے جرم بے گناہی کی پاداش میں عمرقید کے برابر سزا کاٹ لی ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عافیہ کو وطن واپس لانے کیلئے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو استعمال کریں۔

ای پیپر-دی نیشن