حکومت عوام کا تحفظ ےقےنی بنانے کےلئے جامع حکمت عملی اپنائے: آفتاب شیرپاو¿
پشاور (بیورو رپورٹ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو¿ نے ملک میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر ملک کی امن و امان اور سلامتی کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے تحفظ کو ےقےنی بنانے کےلئے جامع حکمت عملی اپنائے۔ عوام نے ملک کی خاطر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے تحاشہ جانی اور مالی قربانےاں دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے4 پشاور میںاےک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مذہبی تنظےم کی جانب سے جاری دھرنا نے معمولات زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا کو 18دن ہونے والے ہیں لیکن مرکزی حکومت حالات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس سے عام لوگوں کی زندگےاں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے فاٹا کو خےبر پی کے میں فوری طورضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جلد از جلد اس عمل کو عملی جامہ پہنائے تاکہ قبائلی عوام کو قومی دھارے میں لا کر ان کو دےگر شہرےوں کے برابر حقوق و سہولیات دےئے جائیں۔ پی ٹی آئی کی قےادت کو تنقےد کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا خےبر پی کے انضمام کا معاملہ پارلیمان کا مسئلہ ہے اور سےاسی جماعتوں کی مشاورت سے حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ےہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی اس قسم کے ہتھکنڈوں سے پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری غےر اہم اےشوز جےسے کہ پانامہ پیپر کیس کی وجہ سے عوام اور عدالتوں کا قےمتی وقت ضائع کیا گےا اور فاٹا خےبر پی کے انضمام پس پشت چلا گےا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سےاسی جماعتےں باہمی طور پر فاٹا انضمام کے مسئلہ پر متفق ہیں۔
آفتاب شیرپاﺅ