• news

شام کے حوالے سے مذاکرات کا اگلا دورمنگل کو جنیوا میں ہوگا

دمشق (این این آئی) شام کی اپوزیشن کے نمائندہ وفد کے سربراہ نصر الحریری نے بتایا ہے کہ شام میں جاری بحران اور سیاسی انتقال اقتدار کے حوالے سے مذاکرات کا اگلا دور 28 نومبر کو جنیوا میں ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں نصر الحریری نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ شام میں سیاسی انتقال اقتدار کے لیے شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست مذکرات شروع کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کچھ مذاکرات کی میز پر حل کرنا چاہتے ہیں۔نصر الحریری کا کہنا تھا کہ روس کی طرف سے شامی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان کانفرنس کی تجویز سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت نہیں ہوسکتی۔انہوں نے روس سمیت عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں اپنی تمام توجہ شام میں سیاسی عمل پر مرکوز کرنا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن