• news

ٹوبہ: موٹر سائیکل کو اوورٹیک کرنے پر بس الٹ گئی‘ 2مسافر جاں بحق‘ 30سے زائد زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ/پیر محل (نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران) تیز رفتار مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہو گئے، بیان کیا جاتا ہے کہ ٹوبہ کمالیہ روڈ اڈا لنڈو پل کے قریب تیز رفتار مسافر بس موٹرسائیکل سوار کو کراسنگ کرتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں کمالیہ کے دو مسافر برکت علی اور محمد احسان موقع پر ہی چل بسے‘ 30سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے شدید زخمیوںکو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کردیا، تھانہ رجانہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا ہے‘ مسافر بس کو اپنی تحویل میں لے کر کارروائی میں مصروف ہے۔
2/جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن