• news

مالی: شدت پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل فوجیوں کی تعداد 4 ہو گئی

‘باماکو (اے ایف پی) مالی میں شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے امن مشن کے فوجیوں کی تعداد 4 ہو گئی۔ مالی میں موجود اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امن مشن اور مالی کے فوجی نگر کی سرحد کے قریب مناکا کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کر رہے تھے کہ جنگجوﺅں نے ان پر فائر کھول دئیے۔ اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ مہامت صالح انادیف نے امن مشن پر مامور فوج پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے تاہم حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن