• news

گوجرہ: اٹھارہ گھنٹے نعش کی بیحرمتی کے بعد خودسوزی کا معاملہ قتل میں تبدیل

گوجرہ (نامہ نگار) اٹھارہ گھنٹے نعش کی بیحرمتی کے بعد خود سوزی کا معاملہ قتل مےں تبدےل، تھانہ سٹی کے اندر شخص کو جلانے کے جرم مےں چھ افراد کےخلاف قتل کا مقدمہ درج، مگر تھانہ کے اندر اےسا واقعہ رونما ہونا پولےس کی کارکردگی پر سوالےہ نشان، تفصےلات کے مطابق محلہ دستگےر کالونی کا وسےم عباس تےن روز قبل تھانہ سٹی کے اندر پٹرول چھڑک کر خود کو آ گ لگا کر خود سوزی کر نے والا دو روز ہسپتال مےں زندگی، موت کی جنگ لڑنے کے بعد دم توڑ گےا وسےم عباس کی ہلاکت کے بعد ورثاءسراپا احتجاج بن گئے پولےس کی طرف سے بےان کےا گےا خود سوزی کا معاملہ ورثا نے جھوٹا قرار دیدےا اور کہا وسےم عباس کو پولےس نے ساز باز ہو کر قتل کےا۔ دن بھر ورثا ءکے احتجاج کے بعد خودسوزی کا معاملہ ڈرمائی انداز مےں ےکسر تبدےل، تھانہ سٹی مےں قتل کے مقدمہ کی اےف آئی آر کے مطابق نسرےن اختر کا بھتےجا اس کے پاس آفتاب ٹاﺅن مےں رہائش پذےر تھا وسےم عباس، غلام مرتضی اور غلام رسول کےخلاف تھا نہ سٹی مےں 747/17بجرم 420,468,471ت پ مقدمہ 21نومبر کو درج ہوا جس مےں غلام مرتضی گرفتار ہوا اور وسےم عباس گھر مےں موجود تھا اسی دوران فوجی اقبال گجر اور بلال گجر سکنہ دستگےر کالونی اس کے گھر آئے اسے مقدمہ مےں عبوری ضمانت کروا کر مقدمہ خارج کر نے پر ورغلا کر اپنی موٹر سائےکل پر تھانہ سٹی کے گےٹ پر لے گئے اور تھانہ سٹی کے گےٹ پر دستگےر کالونی کا مشتاق احمد اپنے تےن ساتھےوں کے ساتھ گےٹ پر پہلے سے موجود تھا جو وسےم عباس کو زبردستی تھانہ سٹی کے اندر لے گئے۔ بلال گجر نے اس پر پٹرول سے بھری بوتل چھڑک دی اور فوجی اقبال گجر نے ماچس جلا کر اس پر پھےنک دی جس کے نتےجہ مےں وسےم بری طرح جھلس گےا۔ ملزم تھانہ سٹی کے اندر سے وسےم عباس کو جلا کر فرار ہو گئے۔ مدعےہ مقدمہ نسرےن اختر کے مطابق ےہ سارا وقوعہ رفاقت علی، ذوالفقار نے دےکھا جو تھانہ سٹی مےں گرفتار غلام مرتضی کو ناشتہ دےنے کےلئے آئے تھے اہل علاقہ کے مطا بق تھانہ کے اندر اتنا بڑا واقعہ رونما ہونا سکیورٹی اور پولےس کار کردگی پر سوالےہ نشان ہے۔
خودسوزی/ قتل

ای پیپر-دی نیشن