بنگلہ دیش سے واپس جانے والے روہنگیا کے مہاجرین عارضی کیمپوں میں رہیں گے: حکام
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش سے واپس میانمار جانے والے روہنگیا کے مہاجرین محدود وقت کیلئے عارضی کیمپوں میں رہیں گے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ رخائن میں بہت سے مسلمانوں کے گھر نذر آتش کر دیئے گئے تھے یاد رہے کہ اس وقت بنگلہ دیش میں روہنگیا کے 6 لاکھ 20 ہزار مہاجرین ہیں۔