• news

ر یاض پر داغا گیا میزائل الحدیدہ بندر گاہ سے سمگل کیا گیا: عرب اتحاد

صنعاء(این این آئی) یمن میں دستوری حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر داغا گیا بیلسٹک میزائل الحدیدہ بندرگاہ سے یمن اسمگل کیا گیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے شہر الریاض پر داغا گیا میزائل یمنی باغیوں تک الحدیدہ گذرگاہ سے پہنچایا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اب بھی یمنی باغی ملیشیا تک میزائل اور دیگر اسلحہ کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔المالکی نے بتایا کہ 42 بحری اور ہوائی جہازوں کو امدادی سامان لے کر یمن کے متاثرہ علاقوں تک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن