• news

کوئٹہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں: فاروق ستار

کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پرخودکش بم دھماکے کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے اور دھماکے میں 4 افرادکے جاںبحق اورمتعدد افراد کے زخمی ہونے پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ رواںماہ کے دوران کوئٹہ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں جس میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت متعددمعصوم لوگوںنشانہ بنایا جا چکا ہے۔ دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تیزی سے بدلتی ہوئی ملکی صورتحال اوردھرنے کوختم کرنے کے سلسلے میں ہونےوالے مذاکرات کی ناکامی کے بعد دھرنامظاہرین اور پولیس کے درمیان محاذ آرائی کے باعث متعدد مظاہرین کے جاں بحق وزخمی ہونے پر اپنی گہری تشویش کا اظہارکیاہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کا بنیادی جزہے جس سے ہمیںکسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ طاقت کا دونوں جانب سے استعمال افسوس ناک ہے اس سے صورت حال مزید دگرگوں ہوئی حکومت کی انفرادی حکمت عملی اس ناکامی کی بنیادی وجہ ہے۔
فاروق ستار

ای پیپر-دی نیشن