جوہری توانائی معاہدے کی پابندی دیگر فریقوں سے مشروط ہوگی: ایران
تہران (اے پی پی) جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے مستقل مندوب رضانجفی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ کوئی یکطرفہ راستہ نہیں اورایران اس معاہدے کی اس وقت تک پابندی کرے گا جب تک دیگر فریق پابندی کریں گے۔آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں تقریرکرتے ہوئے ایرانی مندوب رضا نجفی نے کہا کہ جوہری معاہدے پرتمام فریقوں اور خاص طور پر امریکا کو پوری طرح عمل کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکاجوہری معاہدے کے متن کی روح بالخصوص معاہدے کی شق نمبر 2628 اور انتیس کے خلاف اس معاہدے کو ایران کے نقصان میں محدود کرنا چاہتا ہے اور معاہدے پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ جوہری معاملے سے مربوط سلامتی کونسل اوراسی طرح دیگر ملکوں کی جانب سے یک جانبہ اور چند جانبہ پابندیوں کا خاتمہ کیا جائےگا۔