ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی بحران پیدا کیا گیا فضل الرحمان
لاڑکانہ(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ختم نبوت کے قلعہ میں نقب لگانے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، فیض آباد میں دھرنے کے خلاف تشدد کی مخالفت کی تھی پچھلے دھرنے برداشت کئے تو یہ دھرنا بھی برداشت کرلیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سب نے قربانیاں دی ہیں احتجاج بھی مشترکہ ہونا چاہیے ۔ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی بحران پیدا کیا گیا اور ہم حکومت کو برطرف کرنے کی کسی بھی سازش میں شامل نہیں ہوں گے۔ لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کاوجود ختم کرنے،جغرافیائی تقسیم کیلئے عالمی قوتیں سرگرم ہیں۔ختم نبوت کے حلف کے حوالے سے جو قانونی مسائل پیدا ہوئے تھے ان دونوںمسائل کو حل کرلیا گیا ہے دھرنا پر تشدد کی مخالفت کی تھی پہلے بھی دھرنے ہوئے انہیں برداشت کیا گیا فیض آباد کا دھرنا بھی برادشت کرلیں۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہم سب نے قربانیاں دی ہیں احتجاج بھی مشترکہ ہونا چاہیے ۔ پانامہ معاملہ پوری سیاست کو یرغمال بنادیتا ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ مسئلہ ایک وزیراعظم کا نہیں، ہمیں خطرہ ہوگیا تھا کہ ملک کو غیر مستحکم کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی کہا کہ چین ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت ہے ،جسے امریکہ سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ تمام دینی قوتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں تاہم حکومت کو ہٹانے کی کسی بھی سازش میں شامل نہیں ہوں گے۔ مغرب پر زیادہ انحصار کرکے اپنی معیشت گروی نہیں رکھ سکتے، پارلیمنٹ میں ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کا امیج خراب ہوا۔ پاناما لیکس کے معاملے نے پوری قومی سیاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے، ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی بحران پیدا کیا گیا۔
فضل الرحمن