• news

وزیراعظم نے سرکاری نوٹیفکیشن اور خطوط میں لفظ کمپیٹنٹ یا مجاز اتھارٹی کے استعمال سے منع کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)کیبنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سرکاری نوٹیفکیشن اور خطوط میں اکثر استعمال ہونے و الا لفظ ”کمپیٹنٹ اتھارٹی“ (مجاز اتھارٹی)کے فوری طورپر استعمال سے منع کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیٹنٹ اتھارٹی کے لفظ سے غیریقینی اور مبہم صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیا کہ جو بھی اتھارٹی آئندہ احکامات اور خطوط جاری کرے تو اس میں واضح کیا جائے کہ یہ حکم کس کی طرف سے جاری ہوا ہے۔ کیبنٹ سیکرٹری جاوید مسعود کی جانب سے 26نومبر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم آفس کے ان احکامات سے متعلق تمام خود مختار اداروں، ڈیپارٹمنٹس، منسلک ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ افسران کو آگاہ کیا جائے۔
مجاز اتھارٹی

ای پیپر-دی نیشن