• news

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کا مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان

سکھر(آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وزیراعلی ارباب غلام رحیم نے سکھر میں جلسے سے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ آج سے میرا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ ختم نبوت کے معاملے پر جو کچھ کل ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف سے کوئی غلطی ہوئی ہے جو ان سے اتنی بڑی بات ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا جو حشر ہوا ہے اس میں نوازشریف بھی برابر کے شریک ہیں اور اب ان کے ساتھ نہیں چل سکتا اگر صرف مسلم لیگ بنی تو اس میں شمولیت کا سوچوں گا۔ انہوں نے کہا زرداری اور نواز شریف دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ان میں کوئی الگ چیز نہیں ہے۔
ارباب رحیم

ای پیپر-دی نیشن