ممبئی حملوں کی برسی، مودی کا دہشت گردوں کے خلاف اتحاد پر زور
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ممبئی پر حملوں کے 9 بر مکمل ہونے پر عالمی برادری سے دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی اپیل کی ہے۔اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں بھارتی وزیرِاعظم نے ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو یاد کیا اور کہا کہ بھارت حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں اور پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانی کو فراموش نہیں کر سکتا۔ مودی نے کہا کہ دہشت گردی آج پوری دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بھیانک کارروائی میں تبدیل ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ 26 نومبر 2008ءکو ممبئی میں بیک وقت کئی مقامات پر حملے کیے تھے جن میں 166 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔