فوج طلب کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن میں غلطیاں، حکومت نے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے اسلام آباد میں قیام امن کیلئے فوج کی طلبی کے نوٹیفکیشن میں متعدد غلطیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ہفتہ کی شب اسلام آباد میں قیام امن کیلئے فوج طلب کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں متعدد غلطیاں سامنے آ گئیں۔ نوٹیفکیشن میں تاریخ غلط درج کی گئی جبکہ نوٹیفکیشن میں ایک بڑی غلطی یہ تھی کہ فوج کو ای سی او اجلاس کی سیکورٹی کی ہدایت کی گئی تھی۔ پاک فوج نے حکومت سے ان غلطیوں کی وضاحت طلبکی تھی۔ وفاقی حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن تو جاری کیا لیکن جلد بازی میں نوٹیفکیشن میں متعدد غلطیاں سامنے آئیں۔ پاک فوج کی طرف سے اس نوٹیفکیشن پر وفاقی حکومت کو جوابی مراسلہ لکھا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن/ غلطی
a