پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 5 ویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کریگی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 5 ویں عالمی بلائنڈ کپ کا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کریگی۔ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے 24 میں سے 17 میچز متحدہ عرب امارات جبکہ فائنل سمیت 7 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے ٗ اگر ایشین ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں تو فائنل پاکستان میں 21 جنوری کو ہوگابصورت دیگر متحدہ عرب امارات میں 19 جنوری کو کھیلا جائیگا۔