• news

لارل بنک سکول کے زیر اہتمام چیس ٹورنامنٹ،150 طلبہ شریک

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لارل بنک پبلک سکول سسٹم کے زیر اہتمام لٹل ماسٹر چیس ٹورنامنٹ مکمل ہو گیا۔ 30 سکولز اور کالجز کے 150 سے زائد بچے، بچیوں اور بڑوں نے حصہ لیا۔ الحمرا ٹاون کیمپس لاہور میں لارل بنک پبلک سکول اور پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونیوالے ایونٹ میں انڈر 10، انڈر 14 اور اوپن کیٹگریز کے مقابلے ہوئے۔ انڈر 10 کی کیٹگری میں عادل عرفان نے پہلی، ارحم ریحان نے دوسری، حیان نوید نے تیسری، حسین شاہد نے چوتھی جبکہ داود فاروق نے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی۔ انڈر 14 کیٹگری ایم ہادی مغل نے پہلی، عادل ریحان قدوس نے دوسری، سلمان رانا نے تیسری، سمیع علی نے چوتھی جبکہ مدثر نے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی۔ اوپن کیٹگری میں فیضان نے پہلی، حذا طارق نے دوسری، حسنین نے تیسری، علی سپرا نے چوتھی جبکہ احمد مبارک فیصل نے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کیلیے 60 ہزار روپے کے انعامات رکھے گئے تھے جنہیں پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عامر کریم اور لارل بینک پبلک سکول کے ڈائریکٹر فنانس عمران میاں نے بچوں میں تقسیم کیے۔ اس موقع پر عمران میاں کا کہنا تھا کہ ان کا سکول ہر سال بچوں کے شطرنج کے مقابلے باقاعدگی سے کراتا ہے تاکہ بچوں کو نصابی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت کرائی جائے۔ مجھے اچھا لگا کہ مختلف سکولز اور کالجز سمیت اوپن کیٹگری کے بڑوں نے بھی شطرنج کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عامر کریم کی جانب سے سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے درمیان چیس مقابلے کرانے کے عمل کو سراہا اور کہا کہ سکول کی سطح پر اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان میں آگے بڑھنے کی جستجو بڑھتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن