• news

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سپین کے ’’ نیا پاکستان ‘‘ پینل نے میدان مار لیا

پیرس (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں سپین کے ’’ نیا پاکستان ‘‘ پینل نے میدان مار لیا اس حوالے سے تحریک انصاف کے مرکز سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں سپین سے ایک ہی پینل نے مشترکہ طور پر انتخابات میں حصہ لیا، کسی دوسرے پینل کی مقابلے میں نہ آنے کی وجہ تحریک انصاف سپین کی باقاعدہ مشاورت تھی جس کے تحت ایک ہی پینل وجود میں آیا۔ تحریک انصاف مرکز کی جانب سے نیا پاکستان پینل میں صدر محمدشہباز ملک ، نائب صدر محمد گوہر اقبال شاہ ،جنرل سیکرٹری شہزاد اصغر بھٹی اور انفارمیشن سیکرٹری محمد طارق رفیق بھٹی کو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن