• news

چین کی فیکٹری میں دھماکا 5 افراد ہلاک، 30 زخمی

بیجنگ(این این آئی)چین کے شہر ننگبو کی فیکٹری میں زور دار دھماکے سے نزدیکی عمارتیں گر گئیں، دھماکے میں پانچ افراد ہلاک، 30 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد آسمان پر سیاہ دھواں چھا گیا۔ دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی فیکٹری میں اتوار کی صبح دھماکا ہوا، جس سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور نزدیکی عمارتیں گر گئیں، دھماکے کے بعد آسمان پر سیاہ دھواں چھا گیا۔چینی میڈیا کے مطابق 30 زخمیوں کو اسپتال لے جایاگیا، دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن