دھرنا شرکا ء پر تشدد جابرانہ طرز حکمرانی کا ثبوت ہے: آفاق احمد
کراچی(سٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ ختم نبوت ترمیمی بل جیسے حساس و نازک مسئلے کو اسلامی قوانین کی روشنی میں حل کرنے کے بجائے مزید الجھایا اور طول دیا گیا ہے جس میں حکومتی غلط پالیسیوں اور اقدامات کا اہم کردار ہے، صرف ایک شخص کوبچانے کیلئے نہ صر ف تمام امت مسلمہ کی دل آزاری کی گئی ہے بلکہ تمام ملک میں انتشار اور انارکی کی فضا پیداکی گئی ہے، جانی اور مالی نقصانات کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔ آفاق احمد نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ دھرنے کا شرکاء اور عوام اپنے احتجاج کو پرامن رکھیں۔ حکومت کی جانب سے شرکا ء پر شیلنگ اور بہیمانہ تشدد فسطائیت کی بد ترین مثال ہے جسے طاقت سے حل کرنے کے بجائے مذاکرات کی میز پر حل کیا جائے۔