• news

اپوزیشن ارکان کے نام پر کروڑوں روپے کا فنڈ جاری کرنے پر افسوس ہے: خواجہ اظہار

کراچی (سٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے پانچ اپوزیشن اراکین کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پانچوں اپوزیشن ارکان ہیر اسماعیل سوہو ، سمیتا افضال ، بلقیس مختار ، عائشہ آفتاب اور رانا انصار شامل ہے جو محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے اپنے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے جانے سے لاعلم ہیں‘ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ارکان کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز کے اجراء سے صاف ظاہر ہے کہ محکمہ خزانہ سندھ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت سندھ کے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے ، واضح ہوچکا ہے کہ سندھ حکومت اور اس کی کابینہ کرپشن کا کوئی بھی راستہ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔خواجہ اظہار نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور اسپیکر سندھ اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے پانچ اپوزیشن اراکین کے علم میں لائے بغیر کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے جانے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور صوبہ سندھ میں صوبائی حکومت کی کرپشن، اقربا پروری اور لوٹ مار کا سلسلہ بند کرایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن