سمبڑیال: ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈاکو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار زیور، نقدی ، کمپیوٹر اور موٹر سائیکل برآمد
سمبڑیال(نامہ نگار) بھوپالوالہ میںعلی الصبح ڈکیتی دو ڈاکو زخمی حالت میں رنگے ہاتھو ں مال مسروقہ اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ میں علی الصبح دو ڈاکو جن کی شناخت علی رضا اور شہزاد احمد کے گھر داخل ہوگئے اوراہل خانہ کو یرغمال بنا کر انکے قبضہ سے 8تولے طلائی زیورات تقریباً ایک لاکھ روپے نقدی چھین لیے۔ اسی دوران کال پر تھانہ سمبڑیال پولیس نے ڈاکوں کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈاکو فائر نگ کرتے ہوئے فرارہوگئے پولیس نے شہریوں کی مدد سے انکاتعاقب کیا اوردوران فائرنگ دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے اورمال مسروقہ ،اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈاکوں نے متعدد ڈکیتوں کا انکشاف کیا اور ایک عدد موٹر سائیکل اورکمپیوٹرز بھی برآمد کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش میں متعدد وارداتوں کی توقع ہے ۔