اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں لبنانی تھیٹر فنکار گرفتار
بیرو ت (آن لائن)لبنانی پولیس نے تھیٹر میں مزاحیہ کردار ادا کرنے والے فنکار زیاد احمد عیتانی کو اسرائیل سے رابطے اور دشمن ریاست کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکر لیا ۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ پر سرگرم ایک مشکوک خاتون کی شناخت کی، جس کے بارے میں تحقیق کرنے سے پتا چلا کہ وہ اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی اہلکار ہے۔ اس نے عتیانی کو بھی جاسوسی کے لیے بھرتی کیا اور وہ اس خاتون کو حساس معلومات اور اہم شخصیات کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کرتے رہے ۔