• news

کراچی: پولیس مقابلہ، راہگیروں کو لوٹنے والا ہلاک، فائرنگ واقعات میں 2 قتل، 3 زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر) کورنگی میں ملیر ندھی کے بند نمبر 5کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم راہگیروں کو لوٹ رہا تھا۔ اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا۔ ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی، تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ شاہ بیگ لین میں مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ مقتول 35سالہ پرویز ولد عبدالرزاق کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال پہنچا یا گیا۔ اس کے علاوہ لانڈھی89کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک دوکان پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص 30سالہ نصر خان ہلاک اور دو افراد 28سالہ ماجد اور 32سالہ ہدایت اللہ زخمی ہو گئے جبکہ خدا کی بستی میں ایک نوجوان 28سالہ احسن کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن