• news

عمران خان کٹھ پتلی، عام انتخابات 2018ء میں ہی ہونگے: عابدشیر

لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میںا نتشار اور فساد کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہوں گے اورعام انتخابات2018میں ہی ہوں گی اور مسلم لیگ ن ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی، کوئی بھی شخص کسی کو بھی پارٹی کا سربراہ بننے سے نہیں روک سکتا خصوصاً نواز شریف کو کیونکہ نواز شریف اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں‘ عمران خان دوسروں کی ڈور پر ناچنے والی کٹھ پتلی ہیں۔ اپنے ایک انٹرو یو میں عابدشیر علی نے کہا کہ عمران خان اور انکے ساتھ موجودسازشی عناصرکا ٹولہ ملک میں جمہوریت اور حکومت کے خلاف سازشیں کر کے اقتدار میں آنا چاہتا ہے مگر انکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن