جرمنی:نشے میں دھت ڈرائیور نے راہگیروں پر کار چڑھا دی، 6 زخمی
برلن (اے ایف پی) شمالی جرمنی میں ڈسکو کلب کے باہر کھڑے افرادپر نشے میں دھت 24 سالہ نوجوان نے گاڑی چڑھادی۔ 6 افرادزخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان نے میڈیاکو بتایا کہ بولارڈ کے قریب کھڑے افراد پر گاڑی چڑھا دی۔ کشوین پولیس کے اہلکار نے تفصیلات سے آگاہ کیا دہشتگردی کاواقعہ نہیں لگتا۔ انکوائری سے لگتاہے کہ یہ کلب کے باہر ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ عینی شاہدین نے بھی ایسی ہی رپورٹ دی ہے۔ اس کا کوئی سیاسی محرک بھی نہیں ہے۔ ٹویٹربیان میںپولیس افسر نے امکان ظاہر کیا۔ ڈرائیور شام سے آیا تھا۔ زخمی ہونے والے تمام جرمن شہری اور ان کی عمریں 19 سے29 برس کے درمیان ہیں۔5 زخمیوں کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ایک ابھی داخل ہے۔