• news

مسلمان قیامت تک نبی کریم کا میلاد مناتے رہیںگے:منیرقمر واہگہ

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)معروف سیاسی سماجی شخصیت و میڈیسن ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما چوہدری منیرقمر واہگہ نے کہا ہے کہ قومِ مسلم تا قیامت اللہ تعالیٰ کے حبیب کے میلاد پر خوشیاں منا کر اظہار تشکر کرتی رہے گی، آمد رسول عروج انسانیت کا باعث بنی ،فخر انسانیت حضرت محمد شاہکار قدرت اور راہبر آدمیت بن کر دنیا پر ظہور پذیر ہوئے۔قومِ مسلم تا قیامت اللہ کے حبیبکے میلاد پر خوشیاں منا کر اظہار تشکر کرتے رہیں گے۔ سیرت طیبہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں رہنمائی کا لازوال اثر رکھتی ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ رحمت عالم کی بعثت مومنین پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے۔عظمت مصطفےٰ کے ترانے تا حشر زبان زد عام رہیں گے ۔ سرکاردوعالم تمام جہانوں کےلئے رحمت بن کر تشریف لائے ہیں۔آپ کے آنے سے اس دنیا میں امن و امان قائم ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن