میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے کونسلروں کو 5/5 لاکھ روپے صوابدیدی فنڈ ز دینے کی منظوری
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب نے میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے تمام کونسلروں کو پانچ پانچ لاکھ روپے صوابدیدی فنڈ ز دینے کی منظوری دیدی جبکہ شہر میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ سٹی ایم این اے میاں جاوید لطیف نے فراہم کردی ہے جبکہ کمیٹی کی مخصوص نشستوں کے کونسلرز کو سٹی ایم این اے اپنی طرف سے پانچ پانچ لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کرینگے یہ بات بلدیہ شیخوپورہ کے چیئرمین میاں امجد لطیف نے ماہانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی اس موقع پر اپوزیشن لیڈر حاجی غلام نبی ورک نے صوابدیدی فنڈز کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلدیہ کے آہنی گارڈرز اور ترازو سمیت بلدیہ کی حدود سے کاٹے جانیوالے درختوں کا ریکارڈ بھی ہاﺅس میں پیش کیا جائے انکی مالیت لاکھوں روپے میں ہے جس پر چیئرمین میونسپل کمیٹی نے بتایا کہ یہ آہنی گارڈر بلدیہ کے سٹور اور درخت کمپنی باغ میں موجود ہیںجن کی نیلامی کیلئے اخبار اشتہار بھی دیدیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کونسلر کامران ذوالفقار ورک شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر پھٹ پڑے انہوںنے کہاکہ ہمیں خیراتی فنڈز کی بجائے ہمارے حلقوں میں سب سے پہلے صفائی ستھرائی کے انتظام کو بہتر بنایا جائے ۔