• news

حکومت ختم نبوت ایکٹ میں تبدیلی کرنیوالے کردار سامنے لائے: میاں لیاقت علی

فاروق آباد(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میاں لیاقت علی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت نہتے لوگوں پر ظلم بند کرے اور ختم نبوت ایکٹ میں تبدیلی کرنیوالے کرداروں کو عوام کے سامنے لائیں کیونکہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہی نہیں بلکہ عین ایمان ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا حکمرانوں کی دانشمندی اور عقل وفہم کا اندازا اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف ایک شخص کی خاطر20 کروڑ عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے اب گاﺅں گاﺅں ،شہر شہر جاری دھرنوں میں کہیں بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن