• news

برطانوی شہزادہ ہیری امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی کریں گے

لندن (نیٹ نیوز) برطانوی شہزادہ چارلس نے اعلان کیا ہے کہ اگلے برس موسم بہار میں شہزادہ ہیری امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی کریں گے۔ شادی کے بعد جوڑا لندن کے کینزنگٹن پیلس کے نوٹنگھم کاٹیج میں رہے گا۔ دونوں 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور اس مہینے کے آغاز میں دونوں کی منگنی ہو گئی تھی۔ شاہی خاندان سے جاری کردہ بیان میں شہزادے ہیری نے کہا کہ انہیں اس خبر کا اعلان کرنے میں مسرت حاصل ہو رہی ہے اور وہ مارکل کے والدین سے دعائیں لے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن