.2009کی بغاوت: بنگلہ دیش میں 139فوجیوں کی سزائے موت برقرار
ڈھاکہ (آئی این پی+اے ایف پی) بنگلہ دیش کی ایک ہائی کورٹ نے139 فوجیوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی ایک ہائی کورٹ نے 139 فوجیوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ یہ فوجی 2009 میں بغاوت کے مرتکب قرار دیئے گئے تھے۔ اس بغاوت کو ناکام بنا دیا گیا تھا تاہم اس دوران 74 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بنگلہ دیشی اٹارنی جنرل محبوب عالم نے پیر کے دن بتایا کہ ڈھاکہ کی ہائی کورٹ نے ان فوجیوں کی طرف سے دائر کردہ اپیل کو خارج کر دیا ہے۔