• news

سوات: غیرت کے نام پر لڑکا ،لڑکی قتل،نعشیں ویرانے سے بر آمد

سوات(نامہ نگار) کالام میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکا اورلڑکی قتل کردئیے ۔ نعشیں ایک کھنڈر سے ملیں۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں لڑکے کے والد اور بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔واقعہ کالام کے موضع بوہو کے قریبی جنگل میں پیش آیا جہاں ملزمان نے فائرنگ کرکے یوسف خان اور لڑکی مسماۃ (ر) دخترعبدالستار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔لڑکی کے والد عبدالستار اور دوبھائیوں عبدالوہاب اور فدامحمدکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن