• news

انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ: سکھر نے پشاور کو ہرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) 3روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چمپئن شپ میں کھیلے گئے میچ میں سکھر ڈویژن نے پشاور ڈویژن کو اننگز اور 35 رنز سے شکست دے دی ۔ ریلوے گڑھی شاہو سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور ڈویژن نے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے ۔ اعزاز علی شاہ نے 68 رنز ناٹ آوٹ ، ظہور احمد 36، اعظم جان 32، زبیر خان 26 اور فخر عالم نے 19 رنز بنائے ۔ سکھر ڈویژن کی طرف سے حیدر علی نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں سکھر ڈویژن 83 اوورز میں 4 کھلاڑیوں نے نقصان پر 395 رنز بنائے ۔ فرحان نذر نے 122 رنز ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی۔ رضوان نذیر نے 82، سعدعلی رفاعی 78 ، کاشف صدیق 24، احسن سلطان 21 اور یاسر علی نے 42 رنز ناٹ آوٹ کی باری کھیلی ۔ دوسری اننگز میں پشاور ڈویژن کے تمام کھلاڑی 139 رنز پر ہمت ہارگئے ۔ سکھر ڈویژن کی جانب سے ظفرعلی نے 4 اور حیدرعلی اور راوساجد علی نے 2,2 کھلاڑی آوٹ کیے ۔

ای پیپر-دی نیشن