• news

اسلام آباد واپڈا نے توصیف لیسکو کو 5-3 سے ہرا کر فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد واپڈا نے توصیف لیسکو کوپلنٹی کک پر 5-3سے شکست دے کرفٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام آل پاکستان توصیف انٹرنیشنل پلیئر فٹبال ٹورنامنٹ 71 ج ب جھنگ روڈ میں ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ میں اسلام آبادواپڈا اورتوصیف لیسکو کا میچ 2-2گول سے برابر رہا جنہیں 5-5پلنٹی کک دی گئی جس پر اسلام آباد نے 5جبکہ لاہور لیسکو 3گول کرسکی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی چوہدری عبدالغفور سندھو، ڈی او سپورٹس رانا حمادکے علاوہ چوہدری حسنین احمد سندھو،چوہدری غلام دستگیر سندھو،قدرت اللہ ،عباس ڈوگر،محمد حبیب کوچ پاکستان فٹ بال ٹیم اس موقع پر موجود تھے۔فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے بمعہ ٹرافی،رنر اپ کو 75ہزارروپے بمعہ ٹرافی، ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرارپانے پر10ہزارجبکہ بہترین گول کیپر اورزیادہ گول سکورکرنے والے کھلاڑی کوپانچ،پانچ ہزار روپے انعام دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن