پاک بحریہ کی خلیج عدن میں امدادی کارروائی 10 روز سے پھنسی یمنی بوٹ کو بحفاظت ساحل کے قریب پہنچا دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پی این ایس طارق نے خلیج عدن میں امدادی کارروائی کی اور دس دن سے سمندر میں امداد کی منتظر یمن کی ابرائیاں نامی کارگو بوٹ کی مدد کی یمنی بوٹ میں صومالیہ سے یمن جاتے ہوئے خرابی پیدا ہوئی ہے عملہ خوراک، پانی کی قلت مشکلات کا شکار تھا بوٹ کو بحفاظت کھلے سمندر سے ساحل کے قریب پہنچایا گیا۔