• news

حدیبیہ ریفرنس: نیب پراسیکیوشن ملا ہوا ہے: فواد چودھری 3عدالتیں 13جج کیس ختم کر چکے: طلال چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے نیب پر ملی بھگت کا الزام لگا دیا‘ ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس جس طرح پیش کیا گیا اس سے واضح ہو گیا کہ پانی گدلہ ہے، نیب نے حدیبیہ کیس کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ جو کھیل مل کر کھیلا جا رہا ہے اس کھیل کو بے نقاب ہونا چاہئے۔ نیب کا پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کہیں نہ کہیں ملا ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس میں کچھ نہیں ہے۔ 3 عدالتیں اور 13جج یہ کیس ختم کر چکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کیس 90کی دہائی کا ہے، حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کی وجہ میرٹ نہیں کچھ اور ہے حدیبیہ جیسے کیس سنے جائیں گے تو نقصان اداروں کا ہو گا، پہلے بھی کیس کا سامنا کیا تھا اب بھی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن