• news

.کرپشن کیخلاف تحقیقات پر چینی فوج کے جنرل نے خودکشی کر لی

بیجنگ (اے ایف پی) چین کے اعلیٰ فوجی عہدیدار نے اپنے خلاف بد عنوانی کی تحقیقات کے دوران خودکشی کر لی۔منگل کو چینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی سنٹرل ملٹری کمشن کے رکن اور ملٹری پولیٹیکل ورک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر زانگ یانگ جن پر رشوت خوری اور بدعنوانی سے جائیدادیں بنانے کے الزامات تھے اور ان کے خلاف تفتیش جاری تھی کہ انہوں نے خودکشی کر لی۔تحقیقات کے دوران ان کے بدعنوانی کے الزامات میں برطرف کئے جانے والے 2 سابق فوجی جرنیلوں گائو بوزیانگ اور شو کائہائو سے روابط بھی سامنے آئے تھے۔ادارے کے مطابق زہنگ ینگ نے اپنی رہائش گاہ پر خودکو پھندہ لگا کر خودکشی کی۔ان کی خودکشی پر چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ زہانگ اپنی اخلاقی گراوٹ کی آخری سطح پر آ چکا تھا جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی تاکہ سزا سے بچ سکے۔ زانگ کا اقدام انتہائی مکروہ ہے انہوں نے ایک انتہائی اعلیٰ پوزیشن اورطاقت کا شرمناک استعمال کیا ۔یاد رہے کہ کمونسٹ پارٹی کے ملٹری ونگ نے ان کے خلاف 28 اگست کو تحقیقات کی منظوری دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن